حیدرآباد کے نواحی علاقہ کوم پلی میں کل ٹی آر ایس کا پلینری سیشن منعقد کیا جائے گا جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔سیشن میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے مناسب سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا
ہے۔کل دس بجے دن ٹی آرایس کے پرچم کو لہرانے کے بعد اس سیشن کی شروعات کی جائے
گی اور تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کے لئے چلائی گئی تحریک کے دوران
اپنی جانوں کی قربانی دینے والوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔